اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیا مر بھاشا ڈیم میں دیا مر اور پورے گلگت بلتستان کے ملازمت کے کوٹہ سے متعلق درخواست پر بیرسٹر احمر بلال صوفی کوعدالتی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں دیا مرمتاثرین جان محمد وغیرہ کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملازمت کے کوٹے کو نظر انداز کر کے اہل علاقہ کیساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اور جوانوں کے حقوق سلب ہو رہے ہیں،عدالت نے کہاکہ یہ کیس انتہائی اہم ہے اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے ملازمت کوٹے پر موقف کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،کیس قانونی اہمیت کا حامل ہے ، عدالت نے بیرسٹر احمر بلال صوفی سے قانونی رائے مانگ لی اور کہاکہ ان تمام تقرریوں کا مستقبل عدالت کے حتمی فیصلہ پر ہوگا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے میڈیکل کالجز کے داخلہ امتحانات میں بے قاعدگیوں کیخلاف درخواست پر پاکستان میڈیکل کمیشن کو شکایات سن کر ازالہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار طلبہ پی ایم سی جائیں، انکی شکایت سنی جائے گی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ طلبہ کو ایک دن اور رزلٹ دیا گیا ،دوسرے دن تبدیل کردیا گیا،امتحان لینا صوبوں کا اختیار ہے وفاقی سطح پر نہیں لیا جا سکتا، چیف جسٹس نے کہاکہ ریگولیٹری اتھارٹی صوبائی دائرہ اختیار میں نہیں آتی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ایم سی سے پیپر طلب کئے ، چیف جسٹس نے کہاکہ اگر پشاور ہائیکورٹ نے پیپر طلب کئے تو غلط کیا، پیپر چیک کرنا عدالت کا کام نہیں،سپریم کورٹ واضح کر چکی اکیڈمک معاملات میں عدالتیں مداخلت نہیں کرینگی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری تعیناتی کیخلاف کیس میں اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کر لیے ۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویزنے ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے سے متعلق کیس میں مدت رکھنے والے ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو ڈیوٹی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں پر توہین عدالت کیس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
بھاشا ڈیم کیلئے تقرریوں کا مستقبل اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلہ سے منسلک،پی ایم سی کو طلبہ کی شکایات کا ازالہ کرنیکاحکم
بدھ 13 جنوری 2021ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 13 جنوری 2021ء کو شایع کی گی

آج کا اخبار
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء