نیب نے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ حکومت کی معاشی اصلاحات اور ملک سے بدعنوانی کے انسداد کے لئے اقدام پرصنعتکاروں اور تاجر برادری نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات میں نیب کے ہراساں کرنے کی شکایت کی تھی۔ چیئرمین نیب پہلے ہی یہ واضح کر چکے تھے کہ نیب صرف ایسے کاروباری افراد کے معاملات کی چھان بین کرتا ہے جو سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مالی بدعنوانی میں شریک کار ہوں۔ اس کے باوجود نیب مالی بے ضابطگیوں کے معاملات ایف آئی اے اور بنکنگ کورٹ کو منتقل کر رہا ہے۔ بدقسمتی سے چیئرمین نیب کی طرف سے وضاحت کے باوجود تاجر حضرات نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیااور 29-30 اکتوبر کو دو روزہ ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاجر برادری کے تحفظات کو ہی مدنظر رکھتے ہوئے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے تاجروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیئرمین نیب نے یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ کمیٹی کی تجاویز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ نیب کے اس منصفانہ اقدام کے بعد توقع تو یہی کی جارہی ہے کہ تاجر برادری ہڑتال کی کال واپس لے لے گی مگر بعض حلقے تاجر حضرات کی ہڑتال کی وجہ شفافیت کے لیے کاروباری لین دین کے لیے شناختی کارڈ کی شرط اور سیاسی جماعتوں کی ذیلی تاجر تنظیموں کے مخاصمانہ رویہ کو قرار دے ر ہے ہیں۔ بہتر ہو گا تاجر برادری اپوزیشن کے ہاتھوں میں کھیلنے کے بجائے اپنے کاروبار پر توجہ دے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں اور ملک ترقی کر سکے۔
تاجروں کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کا قیام
بدھ 23 اکتوبر 2019ء

آج کے کالم
یہ کالم روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 23 اکتوبر 2019ء کو شایع کیا گیا
.jpg)
آج کا اخبار
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء