لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ اکبری گیٹ کی حوالات میں ملزم کی خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ اسکی خودکشی کے بعد درج کیا گیا۔ملزم کی کی نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ۔دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ذیشان کو 9جولائی کوحراست میں لیا گیا،ذیشان کی خودکشی کا واقعہ 10جولائی کی صبح 4سے 5بجے کے دوران پیش آیا،وقوعہ کے وقت حوالات کے باہر ڈیوٹی دینے والا کانسٹیبل بھی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔دوسری جانب ملزم کی لا ش ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔