کابل( آن لائن )اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مغربی افغانستان میں مئی کے مہینے کے دوران امریکی بمباری سے کم از کم 30 عام شہری ہلاک ہوئے ۔واضح رہے کہ منشیات کے مبینہ مراکز پر فضائی کارروائی کے فوری بعد امریکہ نے شہری ہلاکتوں سے انکار کیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کی تصدیق ہو گئی ہے۔