لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا،دعوو ں، نعروں اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو سبز باغ دکھائے گئے ، پاکستان کی تاریخ میں اقتدار پر ایک ہی مافیا قابض رہا حکومتیں بدلتی رہیں مگر مافیا نہ تو بدلا اور نہ ہی کمزور ہوا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید طاقتور ہوتا گیاجس کے نتیجے میں آج 99فی صد مہنگائی ،بے روزگاری اور بنیادی سہولیات سے ہی محروم ہیں ، ان باتوں کا اظہار انھوں نے پبلک میٹنگ کے دوران کیا جس کا اہتمام پارٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم سجاد نے گوالمنڈی اور نسبت روڈ کے حلقہ میں کیا تھا جہاں پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کی کثیر تعداد نے جواد احمد کو شہر کے تاریخی حلقہ میں خوش آمدید کہا یہ شہر کا وہ حلقہ ہے جہاں سے مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے امیداروار مختلف ادوار میں کامیاب ہوتے رہے ہیں۔