لاہور (اپنے رپورٹر سے )ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت تجاوزات کے خاتمہ اور شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم کے تحت کارروائیاں ، 6ٹرک سامان اور 26مویشی ضبط کر لئے گئے ۔دوران آپریشن سمن آباد زون ،علامہ اقبال زون نے ایک ایک ٹرک سامان سٹور میں جمع کرایا ، جوہر ٹاؤن کے علاقہ سے 5مویشی قبضہ میں لے کر متعلقہ سٹور میں جمع کروادئیے ۔راوی زون اسکواڈ ، عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے ایک ایک ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 6000روپے جرمانہ کیا ۔ریلوے لائن نزد نیا پل کے علاقہ سے 12مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے اور 12000ہزار روپے جرمانہ عائدکیا۔نشتر زون اسکواڈ نے 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر2000روپے جرمانہ کیا۔ گرین ٹاؤن کے علاقہ سے 9مویشیوں کوقبضہ میں لے لیااور 9000 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ واہگہ زون اسکوا ڈنے بیدیاں روڈکے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 1000روپے جرمانہ کیا۔شالامار زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔