لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے ڈائریکٹر سید ذوالفقار حسین نے منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں مہم کے حوالے سے نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس گلبرک مین آفس کا دورہ کیااور ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اے قریشی سے ملاقات کی ،سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور نیشنل کالج کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرچکا ہے ، اس موقع پر رجسٹرار جمیل مرتضی فوکل پرسن سہیل اقبال فوکل پرسن مس ارم صبا سلطان احمد اور دیگرکالج انتظامیہ نے شرکت کی، کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اور این سی بی اے اینڈ ای کے ریکٹرپروفیسر ڈاکٹر اعجاز اے قریشی نے نشہ کے خلاف مربوط اور جامع کام کرنے ضرورت پر اتفاق کیا ۔