لاہور(جنرل رپورٹر) تعلیمی اداروں کے کھولنے کا دوسرا روز بھی ایس او پیز پر عملدرآمد جاری ر ہا ۔ پرسوں سکول میں آنے والے بچوں کو گزشتہ روز چھٹی رہی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو سکول کے سربراہان کو معطل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کے کے دوسرے روز بھی مجموعی طور پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رہا ۔ پہلے دن سکول آنے والے بچوں کو چھٹی رہی اور دوسرے بچے سکول میں آئے ۔ کالجز میں دوسرے سال اور ساتویں سمسٹر والی طالبات کو بلایا گیا ہے ۔ شہر کے تمام کالجز میں منتخب سمسٹرز کو کلاسز والی طالبات کو بلایا گیا تھا ۔ لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او پرویز اختر کی جانب سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بھاٹی گیٹ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مستی گیٹ لاہور کی ہیڈ مسٹریس کو معطل کردیا کردیا گیا ۔ پرسوں بھی چار سکولوں کے سربراہان کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا تھا ۔دریں اثنا سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے معاملے پر لاہور سمیت پانچ اضلاع کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ ممبران میں بی او شفقت ندیم، بی او کوثر پروین پرنسپل، شازیہ علی اور بی ایم ای اویس محمد منشی کو شامل کیا گیا ہے ۔ کمیٹی پبلک اور پرائیویٹ دونوں سکولوں کا معائنہ کرے گی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر کمیٹی محکمے کواطلاع کرے گی۔علاوہ ازیں پنجاب بھر کے ایک ہزار سے زائد سکولوں میں منتخب اساتذہ و طلبہ کے کورونا ٹیسٹ ہونگے مذکورہ سکولوں میں لاہور کے 12 سکول بھی شامل ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔