اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ،نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بندر کھنے یا کھولنے کا فیصلہ کل کیا جائیگا۔گزشتہ روز ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ منگل کو این سی او سی کے وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کے اجلاس میں ملک بھرمیں کورونا،صحت اور تعلیم کی صورتحال کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائیگا۔امتحانات سے متعلق بھی جائزہ لیا جائیگا۔مشاورت کے بعد جو بھی فیصلہ ہو گا وہ تعلیم وصحت کے وزرا و حکام اور این سی او سی کا متفقہ فیصلہ ہوگا۔