لاہور(سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کے پاکستان نژاد لیگ سپنر عمران طاہر کا کہناہے کہ کوروناکی وجہ سے حالات کافی مشکل ہیں تاہم ان حالات میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کھلاڑیوں سمیت سب کو اپنے آپ کو تبدیل کرناپڑے گا،تماشائیوں کے بغیر کھیلتے ہوئے سیلبریشن کرنے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہو گا۔ پی ایس ایل فائیو کھیلنے کے بعد عمران طاہر لاہور میں اپنے آبائی گھر میں ہی مقیم ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے واپس جنوبی افریقہ نہیں جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا ہونا کافی عجیب لگے گا۔