لاہور(جنرل رپورٹر) تنخواہیں نہ ملنے پر شیخ زاید ہسپتال کے ملازمین کا احتجاج ،ایڈمن بلاک میں احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا ۔پیرامیڈیکل سٹاف کی بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت۔علاج معالجہ نہ ہونے پرمریض پریشان، مایوس لوٹنے لگے ۔ تنخواہیں نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین کے مطابق گزشتہ ماہ کی تنخواہ 12روز گزر جانے کے باوجود بھی نہیں دیئے گئے اور 4ہزار سے زائد ملازمین عدم تنخواہ کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں ۔ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 36کروڑ سے زائد کے فنڈز درکار ہیں ۔