نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ وہ شعیب اختر کی گیند بازی سے خوفزدہ رہتے تھے ۔ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یوراج سنگھ نے کہا کہ شعیب اختر بائولنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا اور کھیلنے کیلئے بڑا حوصلہ دکھانا پڑتا تھا۔بھارتی بلے باز نے جب ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو شعیب اختر نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یووراج راک سٹار،میچ ونر، بہترین دوست اور زبردست جونیئر ہیں۔شعیب اختر نے کہا تھا کہ بھارت نے آپ(یوراج)سے بہتر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پیدا نہیں کیا۔