لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی فنکاروں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’میں کشمیر ہوں‘‘ گانا جاری کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے ۔’’میں کشمیر ہوں‘‘ ابھرتے گلوکار ریحان ناظم اور نمرہ رفیق کی خوبصورت آواز میں پیش کیا گیا ہے ۔ اس کے لیریکس ریحان ناظم اور احسن گوہر نے تحریر کیے ہیں۔ گیت کے درمیانی حصے میں نامور اداکار شکیل یوسف اور قوی خان سمیت دیگر ستاروں نے شاعری کے ذریعے کشمیریوں کی موجودہ صورتحال کو بیان کیا ہے ۔گانے میں اداکار فیصل قریشی، حنا دلپزیر، پروین اکبر، اسماء عباس اور دیگر نئے ستارے بھی دکھائی دیئے ۔