مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں روہت اور کوہلی کے آئوٹ ہوتے ہی پورے سٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی۔بھارتی ٹیم 240 رنز کے ہدف کے تعاقب کیلئے جب میدان میں اتری تو میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ نے 5 کے سکور پر اس کے تین مستند بلے بازوں کو آئوٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی، تینوں کھلاڑیوں کے آئوٹ ہوتے ہی سٹیڈیم ویرانے کا منظر پیش کرنے لگا۔