لاہور(سپیشل رپورٹر) مختلف علاقوں میں2 روز میں آتشزدگی کے درجنوں واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔تاجپورہ کے گھر میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔ گلبرگ میں کپڑوں کے معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں آگ لگنے سے فرنیچر ،کپڑا اور دیگرقیمتی سامان جل گیا،عید الاضحیٰ کی چھٹی کے باعث حفیظ سنٹر کے قریب کپڑوں کا سٹور بند تھا اور کوئی اندر موجود نہ تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائربریگیڈ کے عملہ نے 5 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ سمن آباد کے گھر میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔ رائیونڈ میں دکان، فیروزپور روڈ پر بجلی کی دکان،باٹا پور میں گھر،شاہدرہ ٹاؤن میں دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔