لاہور،رائے ونڈ(اپنے رپورٹر سے ،نامہ نگار)میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے آپریشن کرکے جاتی عمرہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر سپیڈ بریکر مسمارکر دیئے ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سٹیزن پورٹل پر موصول ہو نے والی شکایت کے پیش نظر کارروائی کی ۔ شہری نے استدعا کی تھی کہ سپیڈ بریکرز کی وجہ سے ٹریفک روانی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ، انہیں ختم کیا جائے ۔ رائیونڈ سے نامہ نگار کے مطابق سڑک پر دونوں جانب کے چار سپیڈ بریکر ختم کئے گئے ۔محکمہ ہائے وے کی ٹیم نے فارم کے سکیورٹی گارڈز کے استفسار پرایسا عدالت کے حکم پر کررہے ہیں۔