لاہور(احتشام الحق) کرونا کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی بھی ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، دیگر ممالک کی طرح ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میزبان آسٹریلیا بھی کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہو اہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے کرونا کی وجہ سے ہی جولائی میں منعقد ہو نے والے اولمپکس 2020کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا گیا تھا جس پر عمل درآمد ہو چکا ہے لہذا اب اس بات کا قوی امکان ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی بھی ملتوی کر دیا جائے گا تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے مستقبل بارے فیصل بورڈ ممبر کا ٹیلی کانفرنس اجلاس میں کرے گی۔ قبل ازیں کورونا وائرس کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ کے آخر میں ہونے والا بورڈ اجلاس منسوخ کردیا تھا۔