برلن ( نیٹ نیوز ) دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہونیوالے ملک جرمنی کی دیگر بڑے ممالک کیساتھ اقتصادی مسابقت کی اہلیت میں ماضی کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے ۔ عالمی اقتصادی فورم کی جاری کردہ ایک نئی فہرست کے مطابق جرمنی اقتصادی مقابلے کی اہلیت میں پہلے تیسرے نمبر پر تھا، لیکن ساتویں نمبر پر آ گیا ہے ۔ نئی فہرست میں ہانگ کانگ، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور جاپان اب جرمنی سے آگے ہیں۔