لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان نے جشن آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس جشن آزادی پرہر شہری اپنا قومی فریضہ سمجھ کر اپنے حصے کا پودا لگائے ۔ اس سال ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ ہم مل جل کر پاکستان کو صاف اور شفاف بنائیں اور اس کے ماحول کو صاف وستھرا بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ محمد رضوان نے کہا کہ صاف اور سرسبز پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ اقتدار سنبھالتے ہی وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا۔موجودہ حکومت کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ملک بھرمیں سبز انقلاب لانے کے لئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے ۔