ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جعلی ڈگری کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہو نے پر مسلم لیگ ن کا سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ عدالت سے فرارہوگیا۔تفصیل کے مطابق ہائیکورٹ نے بی اے کی جعلی ڈگری پر ایم پی اے منتخب ہو نیوالے پیر ولایت شاہ کھگہ کو نااہل قرار دیا تھا اور 2013میں تھانہ سول لائن نے الیکشن کمشنر کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ بعد ازاں جعلی ڈگری کے مقدمہ کی سماعت سینئر سول جج شکیل احمد گورائیہ کی عدالت میں ہوئی تو ملزم پیر ولایت شاہ کھگہ مفرور ہو گیا جس پر عدالت نے شتہاری قرار دے کر گرفتاری کا حکم دیدیا ۔ملزم پیر ولایت شاہ کھگہ نے سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت منسوخ ہو نے کے بعد فرار ہو کر ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی تھی۔ تاہم ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالوحید نے بھی ضمانت منسوخ کر دی جس پر ملزم پو لیس کی موجودگی میں فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔