اسلام آباد ،سکھر(وقائع نگار خصوصی،نیٹ نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے جیل کی دیواریں عوام سے میرے پچاس سالہ تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں۔ جیل سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے چلاس حادثے اورپاک افغان بارڈر پر دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاعوام سے رابطوں میں تاخیر ضرور ہو سکتی ہے جیسا ان شہیدوں کے لیے تعزیتی پیغام میں ہوئی۔فوجی افسروں اور جوانوں کی وطن عزیز کے دفاع میں عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ہماری افواج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑیں گی۔