منیلا ( آن لائن )جنوبی فلپائن میں فوجی اڈے کے باہر خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق فلپائن کے جزیرہ جولو میں قائم فوجی اڈے کے قریب ایک عبایا پوش خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،فوجی ترجمان کے مطابق تازہ خودکش حملے کی ذمہ داری ابھی کسی گروہ نے قبول نہیں کہ اس سے قبل فلپائن میں ہونے والے تین خودکش حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔