بیجنگ( ویب ڈیسک) چینی کمپنی نے ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو آتشزدگی کی صورت میں جنگلات میں جا کرآگ کے شعلے بجھاسکتا ہے ۔ گزشتہ سال آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی ہول ناک آگ نے دنیا کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا،اسی تناظر میں چینی کمپنی نے آگ بجھانے والے بموں سے لیس ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کیا ہے جو جنگل کی گہرائی میں جاکر بھڑکتے شعلوں کو سرد کرسکتا ہے ۔ اس پر جدید ترین کیمرے نصب ہے جسے زمین پر موجود کوئی بھی ماہر ریموٹ کنٹرول سے اڑا سکتا ہے ۔