بورے والا(تحصیل رپورٹر)اولمپین خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی نے نمائشی ہاکی میچ جیت لیا،دی گوجرہ ہاکی کلب کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ رانا اورنگزیب خان، چودھری ارشاد احمد آرائیں،رانا غلام مرتضی، اولمپیئنز خواجہ جنید،نوید عالم،علیم رضا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔