بیجنگ (نیٹ نیوز) چین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات بحال ہو چکے ہیں، امریکہ ایران پر لگائی گئی غیر قانونی پابندیاں ہٹا دے ۔چینی سفیر نے ویانا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو فوری طور ایران پر لگائی گئی غیر قانوی پابندیاں ختم کر دینی چاہئیں، امریکہ کے ساتھ ایران کے براہ راست مذاکرات نہیں ہوئے تاہم امریکی صدر جوبائیڈن نے جوہری معاہدے میں دوبارہ شریک ہونے کا عندیہ دیا ہے ۔در یں اثنا مذاکرات میں شامل تمام فریقین نے بات چیت کے پہلے دور کو تعمیری اور مثبت قراردیدیا، امریکہ اور ایران کے جوہری معاہدے پر ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے ۔