لاہور (کرائم رپورٹر ،سپیشل رپورٹر) جوہر ٹائون کے علاقہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل نے زین نامی بچے کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل سوار فرار ہوگیا۔اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔دھرم پورہ کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت اچانک زوردار دھماکے سے نیچے آگری جس کے نتیجے 3 افراد ملبے تلے دب گئے ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے دبے احمد، ممتاز اور نازیہ بی بی کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ کاہنہ کے علاقہ دھلم سٹاپ کے قریب زیر تعمیر مکان میں مزدور کام کر رہے تھے اس دوران ایک دیوار گرگئی جس سے رحمت اور بشارت ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ۔