لاہور( جنرل رپورٹر، خصوصی رپورٹ )ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پنجاب کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس پنجاب گروپ آف کالجز کے ہیڈ آفس حالی روڈ لاہور میں ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمٰن نے کی جبکہ دیگر شرکا میں سہیل افضل،میاں محمد حنیف، میجر جنرل (ر)عبید بن زکریا،اویس رئو ف،شاہد علی حیدر اور میاں عمران مسعود شامل تھے ،میاں عامرمحمود اور ایم اے رئو ف نے بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔تلاوت کلام پاک کے بعد چیئرمین ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمٰن نے تمام شرکاکو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے حکومت نے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ،انشااللہ اب ہائر ایجوکیشن کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوگا اور ہائر ایجوکیشن ریفارمز کے ایجنڈے پر کام شروع ہو گیا ۔انہوں نے خصوصی طور پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے مثبت رویے اور تعاون سے متعلق بھی شرکا کو بتایا اویس رئو ف اور میاں عمران مسعود نے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور نجی جامعات کے زیر التوا کیسز کو نمٹانے ،ون ونڈو کی سہولت فراہم کرنے اور ریفارمز کے لئے بنائی گئی 2 سب کمیٹیوں کے قواعد و ضوابط کے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے صدر مملکت ،گورنر پنجاب، وزیر ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پنجاب ایچ ای سی اور سیکرٹری ہائر ایجو کیشن کے مثبت رویے اور تعاون سے متعلق بھی شرکائکو بتایا۔اجلاس کے شرکائنے متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ ایگزیکٹیو کونسل کے تمام ارکان ہائر ایجوکیشن ریفارمز کے ایجنڈے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اسے ہر سطح پر سپورٹ کریں گے ۔شرکائنے کہا کہ 2002 کے بعد ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں ریفارمز کی شدت ے ضرورت تھی جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ریفارمز کمیٹی نے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی سربراہی میں سنگ میل کے حصول کے لئے جو ٹارگٹ طے کئے ان میں ہر یونیورسٹی اپنای ان پٹ شامل کریگی ، شرکانے حکومت اور خاص طور پر صدر ،گورنر پنجاب،وزیر ہائر ایجوکیشن ،چیئرمین پنجاب ایچ ای سی اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے حکومت کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ایپ سپ کی ایگزیکٹو کونسل کا آئندہ اجلاس 11 مارچ 2020 کو ہیڈ آفس پنجاب گروپ آف کالجز میں ہو گا ۔