کراچی(کامرس رپورٹر)تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ٹیکس ریونیو کی وصول میں اضافے کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایفگ بی آر)نے گزشتہ سال 2018 کے دوماہ جولائی اور اگست کے مقابلے میں تواں سال کے اسی دوماہ جولائی اور اگست2019 میں 14.65 فیصد زائد ریونیو اکھٹا کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں برس جولائی اور اگست کے درمیان 579 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ریونیو وصولی 505 ارب روپے تھی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اعدادوشمار پیش کئے گئے ہیں ان کے مطابق تحریک انصاف کے ایک سالہ دورِ حکومت میں ٹیکس بیس میں واضح طور پر اضافہ ہو۔