ٹوکیو ( نیٹ نیوز) جاپان میں ایک صاحب ایسے بھی ہیں جو خود کو ’’آنسوؤں کا استاد‘‘ کہتے ہیں اور گزشتہ آٹھ سال میں پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو باقاعدہ آنسوؤں سے رونے کی تربیت بھی دے چکے ہیں، ہائیدیفومی یوشیدا کے پاس کچھ ایسے طریقے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بھی خوب آنسو بہا سکتے ہیں، نفسیات میں رونے اور آنسو بہانے کی خصوصی اہمیت ہے کیونکہ اس سے ہمارے دماغ اور اعصاب پر دباؤ کم ہوتا ہے ، یوشیدا 2013 سے لوگوں کو رونے کی تربیت دے رہے ہیں، 2015 میں ایک سرکاری مطالعہ شائع ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ جاپانی لوگوں میں رونے کا رجحان بہت کم ہے کیونکہ وہ رونے کو اچھا نہیں سمجھتے ، یوشیدا نے اپنی مارکیٹنگ میں مطالعے کا یہی حصہ استعمال کرنا شروع کیا اور کامیاب رہے ۔یوشیدا نے کہا ہفتے میں صرف ایک بار آنسو بہانے سے اعصابی تناؤ سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا۔