لاہور(نمائندہ خصوصی سے )جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام کل 15 اگست بھارتی یوم آزادی کی مناسبت سے یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گااور کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس ہوگی۔ جس کی صدارت قائداہل سنت پیر سید محمدمعصوم حسین نقوی کریں گے ۔ جمعیت سیکرٹریٹ ریٹ میں ہونے والے کانفرنس سے مختلف مذہبی سیاسی رہنما خطاب کریں گے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اظہار خیال کریں گے ۔