اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے حج آپریشن 2019کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،پی آئی اے حج آپریشن 4جولائی سے شروع کریگی جو 5اگست تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے جدہ اور مدینہ کیلئے اپنی حج پروازیں آپریٹ کریگی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے 318حج شیڈول پروازوں کے ذریعے 84ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ حجاج کرام کی وطن واپسی 17اگست سے شروع ہوگی اور14ستمبر تک حاجیوں کو وطن واپس لانے کا آپریشن جاری رہے گا۔پی آئی اے کی پہلی حج پروازاسلام آباد سے 300سے زائد عازمین کو لیکر جدہ روانہ ہوگی۔پی آئی اے اپنے حج آپریشن میں بوئنگ777طیارے آپریٹ کریگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد سے 14ہزار40،کراچی سے 15ہزار125،لاہور سے 14ہزار922،پشاور سے 8ہزار750،سیالکوٹ سے 4ہزار300،ملتان سے 5ہزار300 ،فیصل آباد سے ایک ہزار700،کوئٹہ سے 8ہزار794جبکہ سکھر639 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو بھیج دیا ہے ۔ پی آئی اے