لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف کرکٹر حسن علی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا تفصیلات کے مطابق کرکٹر حسن علی کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مستیاں کرتے دیکھائی دے رہیں ان کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں دونوں میاں بیوی تصاویر مستیاں کرتے دیکھائی دے رہے ۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مستیوں کو پبلک کرنے کی بجائے کمرے تک ہی محدود رکھنا چاہئے ۔کچھ کا کہنا تھا کہ ماہ محرم کا ہی احترام کرلیتے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اتنی توجہ اگر کرکٹ پر دو تو پاکستان ہر میچ جیت جائے ۔