سرگودھا(وقائع نگار) سجادہ نشین سیال شریف اور سابق سینیٹر پیرحمید الدین سیالوی وفات پا گئے ، پیر حمید الدین سیالوی کو حالت بگڑنے پر سرگودھا کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ، پیر آف سیال شریف کی وفات کی خبر سن کر اہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور مریدین کی بڑی تعداد خبر سن کر ہسپتال پہنچ گئی جہاں سے میت کو سیال شریف لے جایا گیا، سجادہ نشین سیال شریف پیرحمید الدین سیالوی کچھ دنوں سے علیل تھے ، گزشتہ روز ان کی حالت بگڑی تو انہیں سیال شریف سے سرگودھا کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ، خاندانی ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی حالت بگڑنے پر ان کے صاحبزادے ضیاء الحق سیالوی تیز رفتاری سے ہسپتال کی جانب جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک رکشہ سے جا ٹکرائی جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے ، پیر حمید الدین سیالوی سابق دور حکومت میں ختم نبوت کی تحریک کے روح رواں تھے اور تحریک میں پیش پیش رہے ، پیر حمید الدین سیالوی نے فیصل آباد، سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں تحریک ختم نبوت کے سلسلہ میں بڑے بڑے اجتماع کئے ، ان کی تحریک کے دوران متعدد ارکان اسمبلی نے اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا، سجادہ نشین سیال شریف پیرحمید الدین سیالوی کے بیٹے قاسم سیالوی پی ٹی آئی کے رہنما ہیں اور وہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں، سجادہ نشین سیال شریف پیرحمید الدین سیالوی کی وفات پر مریدین کی بڑی تعداد سرگودھا میں نجی ہسپتال اور سیال شریف دربار پر پہنچنا شروع ہو گئی اور مریدین آپ کی وفات پر دھاڑیں مار کر روتے رہے ، خاندانی ذرائع کے مطابق سجادہ نشین سیال شریف پیرحمید الدین سیالوی کی تدفین سیال شریف میں دربار شریف میں ہی کی جائے گی اور جنازہ کا اعلان صبح کے وقت دربار سیال شریف میں ہی کیا جائے گا۔حضرت خواجہ حمیدالدین سیالوی کے انتقال پروزیراعظم عمران خان،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے گہرے رنج وغم اوردکھ کااظہارکرتے ہوئے ان کے صاحبزادے پیرخواجہ ضیاء الحق سیالوی،۔پیرقاسم سیالوی سے فون پرتعزیت کی، انہوں نے پیرخواجہ حمیدالدین سیالوی کی وفات کوبہت بڑانقصان قراردیتے ہوئے ان کی ملک وقوم اورعالم اسلام کیلے خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔ خواجہ محبوب الٰہی سجادہ نشین آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف نے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ خواجہ حمیدالدین سیالوی کی وفات کی خبرملتے ہی سرگودھا بھرکی مساجدمیں اعلانات کیے گئے جس سے یہ پورے شہر میں سوگ کی کیفیت چھاگئی۔