لاہور(کلچرل رپورٹر)دنیا بھر میں مقبول تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تْرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کا ایٹی ٹیوڈ سے بھرپور نیا انداز مداحوں کو خوب بھا گیا۔اسرا نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بغیر کسی بیک گراؤنڈ کے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں اْن کے لْک اور سٹائل نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔سفید لباس کے اوپر کالی جیکٹ پہنے اسرا انتہائی پْرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔ تْرک اداکارہ پاکستان کے متعدد برانڈز کی ایمبیسڈر بھی ہیں ۔