لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک پرویز اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں کہا کہ نیازی قوم کو چندوں پر پالنا چاہتاہے حمزہ شہباز نڈر کارکن ہے وہ پہلی بار جیل نہیں جارہا،اغواء کی گئی عدلیہ کو اب بازیاب کرائیں گے ،نیب عمران خان کا آلہ کار نہ بنیں حمزہ شہباز، کامران مائیکل، سعدرفیق کا جرم نظر آتا ہے الزامات ثابت ہونے پر گرفتار کریں ِپرویز خٹک، بابر اعوان، فردوس باجی نظر نہیں آتی صرف شریف فیملی نظر آتی ہے ظلم کرتے جائیں ڈٹ کر کھڑے ہیں حکومت کو نہیں گرائیں گے گلی گلی دما دم مست قلندر ہو گا ،عوام حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ۔گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی میں قائد حز اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ کارکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں ،پولیس کا لاٹھی چارج افسوسناک ہے ،کارکنوں پر تشدد بند ہوناچاہیے اگر پولیس عمران نیازی کے آلہ کار بنیں گے تو اچھانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انہیں خواب میں بھی شریف فیملی نظر آتی ہے ،صرف اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔