لاہور (سپورٹس رپورٹر )حکومت پنجاب نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہِ پیما کو خیرسگالی سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے شہروز کاشف کو اس عالمی اعزاز پر مبارکباد دی۔ رائے تیمور بھٹی نے کہاکہ شاباش شہروز کاشف! دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر پوری قوم کو آپ پر فخر ہے ۔وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ اس کم عمری میں یہ کارنامہ سرانجام دینا ہمت، جوش اور ولولے کی عملی مثال ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے آپ کو نوجوانوں کے لیے خیرسگالی سفیر مقرر کیا جائے گا۔