لاہور(عمران راج) حکومت پنجاب نے آرٹسٹ سپوٹ فنڈز کی تقسیم کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اہم اجلاس آج صبح لاہور آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق صدارت صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال کرینگے ۔ اس میں آرٹسٹوں کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر غور ہوگا اور کیس ٹو کیس فنڈ ریلیز کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں فنکاروں کی نمائندگی معروف اداکار سہیل احمد کرینگے۔ اجلاس میں سیکرٹری ثقافت و کلچر،ایڈیشن سیکرٹری کلچر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس،ڈائریکٹر جنرل پلاک،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان،ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، ودیگر شخصیات شریک ہونگی۔ درخواستوں کوتین درجوں میں تقسیم کردیا ہے۔ پہلے درجے میں فنکاروں کا علاج معالجہ ، دوسرے درجے میں انکے بچوںکیلئے میرج گرانٹ ، تیسرے درجے میں مالی معاونت و دیگر امور زیر غور آئیں گے ۔