اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 66پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے ۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ قیمتوں کا اطلاق آئندہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔