لاہور(خبرنگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فارقی نے ایک تحریک التوا کا رپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ حکومتی اداروں کے درمیان حدود کا تنازع پھر سے کھڑا ہوگیا ، واسا انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو واسا حدود میں سیوریج لائنوں کے کام کرنے سے روک دیا ، ڈی ایم ڈی واسا نے حدود کے تنازع پر خط و کتابت بھی شروع کردی ،واسا کی جانب سے ڈپٹی کمشنرکو مراسلہ لکھا گیا جس میں واسا کی حدود میں ضلعی حکومت کو سیوریج لائنیں نہ بچھانے کی استدعا کی ہے ۔