کراچی ( سٹاف رپورٹر)منگھوپیرکے علاقے حب ندی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جبکہ کینجھرجھیل میں 2افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، منگھوپیرکے علاقے دیہہ ماہی گاڑی حب ندی نزدساکران کے قریب اورنگی ٹاؤن کے رہائشی بارش میں پکنک منانے گئے جہاں وہ حب ندی میں نہارہے تھے کہ اس دوران پانی کے تیز بھاؤکی وجہ سے پانچ افراد ڈوب گئے ، دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد 4لاشیں نکال کرعباسی شہید ہسپتال پہنچائیں،متوفیان کے ساتھ آئے جمیل نے بتایا جاں بحق ہونے والوں میں میری اہلیہ 34سالہ مہ جمیں، 30سالہ سہیل ،اسکا بیٹا 4سالہ اریب سہیل ،سالی کی بیٹی 13سالہ حفصہ اوراسکا بھائی حمزہ اصغرشامل ہیں،موسم اچھاہونے پر پکنک کا پروگرام بنایا تھا، حمزہ ڈوبا تو بہن حفصہ اور اریب نے بچانے کی کوشش میں جان دیدی، 4 سالہ اریب کی لاش نہیں نکالی جا سکی، ادھر ٹھٹھہ کینجھر جھیل میں حیدر آباد کے رہائشی 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، نوجوان وقارشیخ اور شہزاد شیخ جھمپیرکے جانب کینجھرجھیل کے گہرے پانی میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوئے ، نعشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔