لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ خاتون کی وکیل کیخلاف کیسز دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سیشن جج گجرات سے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس شہرام سرور نے زرینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ گجرات میں وکیل مطیع الرحمان کے تین فوجداری مقدمات درج کرارکھے ہیں۔وکیل مطیع الرحمان میرے گھر پر قبضہ کرنے کی متعدد بار کوشش کرچکے ۔مجسٹریٹ کے پاس ہر تاریخ پر بار عہدیداروں اور دیگر وکلاء کے ساتھ پیش ہوتا ہے ۔مجسٹریٹ نے بااثر وکیل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔مقدمات پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے مجھے انصاف نہیں مل رہا۔عدالت میرے مقدمات کسی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دے ۔