مکرمی ! گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان کو سفارتی محاذ پر زبردست دبائو کا سامنا تھا امریکہ کی افغانستان میں ترجیحات تبدیل ہونے اور بھارت کا افغانستان میں اثرو رسوخ بڑھنے کے باعث پاکستان کو تنہا کرنے کی ایک مہم شروع ہوئی مگر وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دورہ امریکہ بھی پاکستان کی سفارتی سطح پر ایک زبردست کامیابی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ امریکی صدر جو پاکستان کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتا تھا اسے کہنا پڑا کہ پاکستانی عظیم قوم ہیں جبکہ بھارت جو کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے اس پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ثالثی کی پیشکش کرکے بھارت کے منہ پرطمانچہ مارا ہے یہ پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے امریکی صدر کے اس بیان سے بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے اس کا میڈیا امریکی صدر کو جھوٹا قرار دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہے جبکہ اس معاملے پر ابھی تک بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ( رائوعمر جاوید ایڈووکیٹ ،دنیاپور )