تہران ( نیٹ نیوز ) ایران میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ پولیس نے 3 خواتین سماجی کارکنوں کو حراست میں لیا ہے ۔ان پر الزام ہے کہ وہ ان 14 خواتین میں شامل ہیں جو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ایرانی سکیو رٹی فورسز نے تین سرکردہ خواتین سماجی کارکنوں فاطمہ سبھری، حوریہ فرح زادہ اور نرجس منصوری کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔