لاہور ، کراچی (سٹاف رپورٹرز) جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیروسابق سٹی ناظم بابائے کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کو ہزاروں اشکبارسوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ نیو ایم اے جناح روڈ پر امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی امامت میں ادا کی گئی،نعمت اللہ خان کی تدفین ڈیفنس اتھارٹی فیز8 کے قبرستان میں عمل میں آئی،نمازجنازہ میں جماعت اسلامی کے سابق امیرسید منورحسن،نعمت اللہ خان کے بیٹے فہیم اقبال،ندیم اقبال،گورنرسندھ عمران اسماعیل،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ،ایم این اے آفتاب جہانگیر،آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کے رکن عبد الرشید ترابی،صوبائی وزراء سعید غنی، ناصرشاہ ،مرتضیٰ وہاب،میئرکراچی وسیم اختر،ہائیکورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی،عامرخان،ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنما وسابق میئرفاروق ستار،کامران ٹیسوری،جماعت اسلامی کے نائب امرائاسد اللہ بھٹو،راشد نسیم،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی،صوبائی امیرمحمد حسین محنتی،قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی،پی ایس پی کے سربراہ و سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال،ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد، پیپلزپارٹی کے رہنما وقارمہدی،راشد ربانی،نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کیساتھ رہنے والے نائب ناظم طارق حسن،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری عبد الوحید قریشی،جمعیت علمائے اسلام کے مولاناعبدالکریم عابد،قاری عثمان،جے یوآئی (س) کے حافظ احمد علی،پی ڈی پی کے بشارت مرزا،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد یوسف قصوری،ڈسٹرکٹ کونسل ملیرکے چیئرمین سلمان مراد،خان محمد بلوچ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئرمین نیررضا،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی،مسلم لیگ ن کے اکبرگجر،غلام محمد کراروی، شبّررضا سمیت دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما،اعلیٰ حکومتی شخصیات،سماجی رہنما،سول سوسائٹی کے نمائندے ،تمام مکاتب فکرکے علماء ،تاجر وصنعتکار، وکلائ، صحافیوں، ٹریڈ یونین اور مزدورتنظیموں کے نمائندوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں،مرحوم کے عزیزواقارب اورعقیدت و محبت رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی،سینیٹرسراج الحق نے نمازجنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ خان ایک فرد نہیں بلکہ ایک جہد مسلسل،شجرسایہ داراوربلارنگ و نسل و تفریق ہرانسان کے خیرخواہ،محسن اورمحبت کرنیوالے تھے ، انکی رحلت پراہل کراچی نے جس عقیدت و محبت کااظہارکیا اورانکی نمازجنازہ میں تمام حکومتی شخصیات اورجماعتوں کی قیادت نے شرکت کی، وہ اس امرکا ثبوت ہے کہ اہل کراچی اورکراچی کی قیادت خدمت اوردیانت کا اعتراف کرنے والے لوگ ہیں،نعمت اللہ خان نے کراچی کو امن و محبت اورترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنانیکی جدوجہد کی اوربحیثیت سٹی ناظم بلاتفریق،رنگ ونسل ومذہب شہریوں کیلئے کام کیا،انہوں نے کہا کہ آج نمازجنازہ کے اجتماع میں شریک لوگ یہ عہد کریں کہ نعمت اللہ خان کی جدو جہد کوجاری رکھیں گے اورانکے مشن کوآگے بڑھائیں گے ۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نعمت اﷲ ایک محب وطن، انسانیت کی خدمت کرنے والی اسلام دوست شخصیت تھے ۔