ماسکو (اے ایف پی) روسی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ داعش سابق سوویت ریاستوں میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے افغانستان میں بیس کیمپ بنا رہی ہے ۔٭بگوٹا (اے ایف پی) کولمبیا کے وزیر دفاع نے منشیات سمگلروں کیخلاف فضائی آپریشن میں متعدد بچوں کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آنے پر استعفیٰ دیدیا۔٭نئی دہلی(اے ایف پی) بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ میں فصلیں جلانے پر 80 کسانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔٭بیجنگ( آن لائن) چین سے روانہ ہونے والی کارگو ٹرین دوبراعظموں کے سنگم استنبول پہنچ گئی ۔٭نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی گجرات میں بصارت سے محرم 2 اساتذہ پر کئی ماہ تک 15 سالہ معذور طالبہ کیساتھ مبینہ طور پر ریپ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ٭ سڈنی ( نیٹ نیوز ) آسٹریلیا کی مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پولیس اور قانونی نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے گزشتہ 3 سال کے دوران 4 ہزار خواتین اور کمسن بچوں کی برہنہ تلاشی لئے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔٭ واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں ایک برگر کیلئے نوجوان کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔٭ ریاض ( نیٹ نیوز ) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں امر یکی خفیہ ادارے (سی آئی اے )کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل نے ملاقات کی ہے ۔٭سان فرانسسکو(این این آئی)سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کیلئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔