لاہور (سٹاف رپورٹر )خلیفہ اوّل سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ کا یوم وصال آج 22 جمادی الثانی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گااس سلسلہ میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں مختلف تنظیمیں اور جماعتیں جلسے سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جس میں مقررین سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اسلام کے لیے بے مثال خدمات پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے ۔