لاہور( این این آئی )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے نجی دورے سے واپسی پر لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ خواجہ شہزاد ناصر اہم بزنس بیک گرائونڈ کے حامل ہیں اور مختلف عہدوں پر اہم فرائض سرانجام دیتے آئے ہیں۔ خواجہ شہزاد ناصر نے دنیا کے بہت سے ممالک کے کامیاب تجارتی دورے کیے اور پاکستان کی پوٹینشل کے علاوہ ملک کی بہترین ساکھ اجاگر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔