واشنگٹن (این این آئی،نیٹ نیوز)امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ خلیجی پانیوں کے تحفظ کے لئے اتحاد چاہتے ہیں۔ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آزادانہ نقل و حرکت کیلئے متعدد ممالک سے گفتگو کر رہے ہیں۔عسکری صلاحیتیں اکٹھی کرینگے ۔اتحادی ممالک کو خلیج کے پانیوں میں نقل و حمل کی آزادی کی ضمانت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرنا چاہیے ۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ کون سیاسی طور پر امریکہ کے فیصلے کی حمایت کرے گا ۔