لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم میں شاداب خان کی جگہ زاہد محمود دورہ زمبابوے کا حصہ بن گئے ۔ فخر زمان کو بھی ٹی ٹونٹی سکواڈ کے لئے روک لیا گیا۔آلراؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ سپنر زاہد محمودکو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔علاوہ ازیں، بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی سکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے ۔