شکاگو (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر شکاگو میں ربڑ سے بنی بطخوں کی 14ویں سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ربڑ ڈَک ڈربی 2019 ء کے لیے کولمبس ڈرائیو برج کے کنارے دریائے شکاگو میں کنٹینر کے ذریعے 63 ہزار ربڑ کی بطخیں چھوڑ دی گئیں۔بطخوں کی اس سالانہ ریس کے لیے دریا کو بطخوں سے بھر دیا گیا، جہاں ہر بطخ کو جیتنے کے لیے ایک کلو میٹر کا فا صلہ طے کر نا تھا۔اس منفرد ریس سے ہونے والی ہزاروں ڈالر کی آمدنی کو ایلی نوائے میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس کے لیے وقف کیا جاتا ہے ۔